Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

ڈیفکلیریا کا قابل تحسین جمہوری انداز


DEFCLAREA's admirable democratic style
  • ARTICLES    |    02 April 2020

انسان نے اب تک جتنے بھی نظام ہائے حکومت تشکیل دیئے ہیں ان سب میں جمہوریت بہترین ہے ۔ دیگر خوبیوں کے علاوہ اس نظام کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں کوئی شخص یا کوئی فرد کسی دوسرے شخص یا فرد کا غلام نہیں ہوتابلکہ سب لوگوں کوبرابر کے حقوق حاصل ہوتے ہیں ، سب لوگ مل کرایک آئین بناتے ہیں ،اس کی پابندی کرتے ہیں اور اس کے اندر رہتے ہوئے اپنے معاملات یا کاروبار حکومت چلاتے ہیں ۔ اس بنیاد پر ہم جمہوریت کو مہذب ترین اور انسانیت کے شایان شان نظام بھی کہہ سکتے ہیں ۔ گودنیا میں بہت ہی کم ممالک ایسے ہوں گے جہاں جمہوریت اپنی اصل روح کے مطابق نافذ ہوگی اورجہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تویہاں توبس نام ہی کی جمہوریت ہے، تاہم ملک میں کچھ ایسے ادارے اورتنظی میں ضرور موجود ہیں جہاں جمہوری کلچر مکمل آب وتاب کے ساتھ روبہ عمل ہے ۔ ان کو دیکھ کردل میں یہ امید روشن ہوجاتی ہے کہ جلد یا بدیر ایک دن ملکی اورقومی سطح پر بھی حقیقی جمہوریت کادور دورہ ہوگا ۔

ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس(ڈیفکلیریا) کاشمار بھی ان ایسوسی ایشنز میں ہوتا ہے جن کا انداز مکمل جمہوری ہے ۔ اس کابات کا مشاہدہ ہم نے پیر 9مارچ کو ڈیفکلیریا کے نویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا ۔ ڈیفکلیریا کی منیجنگ کمیٹی نے کچھ اہم فیصلے کئے تھے تاہم ان فیصلوں کے نفاذ سے پہلے جنرل باڈی سے ان کی توثیق کو ضروری سمجھا ۔ ڈیفکلیریا کے جنرل سیکریٹری فیصل حنیف نے ایک ایک کر کے یہ فیصلے جنرل باڈی کے سامنے پیش کئے اورممبران سے ان کی رائے معلوم کی ۔ کچھ فیصلوں کی ممبران کی اکثریت نے من وعن توثیق کردی تاہم کئی فیصلے ایسے تھے جن کو مکمل طورپر مسترد کردیا اور بعض فیصلوں کی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی ۔

اس موقع پر فیصل حنیف صاحب نے اعلان کیا کہ جنرل باڈی کا فیصلہ حتمی ہے، جن فیصلوں کو مسترد کیاگیا ہے وہ نافذ نہیں ہوں گے اورجو ترامیم کی گئی ہیں ان پر بھی مکمل عمل ہوگا ۔ ڈیفکلیریا کایہ جمہوری رویہ واقعی قابل تحسین ہے اوراس پرایسوسی ایشن کی قیادت اورپوری منیجنگ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے ۔