Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

رئیل اسٹیٹ کا کاروبار اورمسائل


Real Estate Business and Problems
  • ARTICLES    |    10 May 2020

رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کسی بھی سرمایہ کاری کے حامل کاروبار کی طرح انتہائی پیچیدہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں سرمایہ کار کے لئے پراپرٹی کی قیمتوں اور ممکنہ منافع کا اندازہ لگانا خاصا مشکل ہوتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے سرمایہ کار کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں جاری قیمتوں کے صحیح اعدادوشمار تک رسائی نہایت ضروری ہوتی ہے جو کہ پاکستان کی حد تک ایک مشکل کام ہے ۔ کیونکہ یہاں پر پراپرٹی کے شعبے کا سب سے بڑا مسئلہ مستند معلومات تک آسان رسائی ہے ۔ لیکن ٹیکنالوجی میں جدت اور پراپرٹی پورٹلز کی آمد نے ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے، اور مختلف ویب ساءٹس نے قومی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو نئے دور سے متعارف کرایا ہے ۔ لیکن ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، اور اس مقصد کے لئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر پراپرٹی سیکٹر میں جائیدادوں کے کاغذات کی تصحیح کے لئے اقدامات کرناچاہئے ۔ حکومتی اقدامات کی بدولت نہ صرف پراپرٹی کی قانونی دستاویزات درست ہوں گی بلکہ پراپرٹی کی خصوصیات پر مبنی قیمتوں کے جامع اعداد و شمار بھی مرتب کئے جا سکیں گے ۔

- انٹر نیٹ اور پراپرٹی سیکٹر
دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت پیدا کرنا اب مزید ضروری ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں روایتی طرز کی جگہ جدید طرز پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے چند ضروری عوامل پر توجہ دی جا سکتی ہے ۔ جیسا کہ: قیمتوں میں شفافیت ۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی ۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا عمومی رجحان ۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ۔ پراپرٹی فروخت کرنے کے لئے جدید ذراءع کا استعمال ۔

- قیمتوں میں شفافیت
اگر آپ کسی پراپرٹی کو خریدنا یا فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کی قیمت کا درست اندازہ لگانے کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں شفافیت کے رجحان سے حقیقی خریدار، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سمیت اس شعبے سے منسلک دیگر افراد کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا ۔

- رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی
رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لئے اس مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی انتہائی ضروری ہے، یہ جاننا بھی ضروری ہوتا ہے کہ کس منصوبے میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں ;238; کس منصوبے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ;238; یہ تمام تر معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ ممکن ہو پاتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے انٹر نیٹ کی مدد سے بھی اس مارکیٹ کی عمومی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اگر انٹر نیٹ کے ذریعے معلومات تک رسائی کی بات کی جائے تو اس کے لئے سب سے اچھا ذریعہ مختلف آن لائن پراپرٹی پورٹلز ہیں ۔

- رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے عمومی رجحان
رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے اس شعبے کے عمومی رجحانات کے بارے میں جاننا بھی ضروری امر ہے ۔ اسی لئے آن لائن پورٹلز پر عمومی طور پر تلاش کئے جانے والے منصوبوں کو اسی تناسب سے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جیسا کہ اگر کسی رہائشی منصوبے کی جانب صارفین کا رجحان زیادہ ہے تو ویب پورٹلزنہ صرف آپ کو اس بارے میں آگاہ کریں گے بلکہ اس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے ۔

- شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام
ماضی میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی مربوط نظام موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے اس کاروبار میں شفافیت کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھتے رہتے تھے ۔ لیکن اب انٹر نیٹ نے تمام صارفین کو ایک ایسا مقام فراہم کر دیا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں بلکہ مختلف مسائل پر توجہ بھی دلا سکتے ہیں ۔ اس شعبے کے حوالے سے قانون سازی کے بعد اب کسی بھی منصوبے کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کے حوالے سے معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی شفافیت کی جانب ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے ۔

- پراپرٹی فروخت کرنے کے لئے جدید ذراءع کا استعمال
آن لائن پراپرٹی پورٹل کے ذریعے خریدوفروخت کا یہ نیا رجحان سرمایہ کار اور حقیقی خریدار سمیت اس شعبے سے وابسطہ تمام دیگر شعبہ جات کے لئے بھی سود مند ثابت ہوا ہے ۔ ویب ساءٹس کے ذریعے خریدوفروخت نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں جاری کاروبار کے روایتی انداز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ویب پورٹلز کی بدولت رئیل اسٹیٹ شعبہ جدت سے متعارف ہوا ۔