Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

تعمیرات میں ڈرونز کا استعمال


Use of drones in construction
  • BLOG    |    15 Janaury 2020

زمانہ اتنی تیزی سے بدلے گا، قطعی اندازہ نہیں تھا، یعنی اب بچے آسمانوں پر پتنگ اڑانے کے بجائے ڈرونز اڑانے لگے ہیں اور یہ تفریحی ڈرونز 25سے30ہزار روپے میں با آسانی دستیاب ہیں ۔ اب چاہے شادی کی مووی بن رہی ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں ، ڈرونز ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔ اسی طرح ڈرونز کا استعمال تعمیراتی صنعت میں بھی بڑھ چڑھ کر ہونے لگا ہے ۔

ڈرون کا مطلب ایک ایسا جہاز یا ہیلی کاپٹر ہے، جس میں پائلٹ موجود نہ ہو اور اسے آپ زمین سے محدود یا لامحدود فاصلے سے کنٹرول کرسکیں ۔ یہ ٹیکنالوجی اب کافی عام ہوتی جارہی ہے ۔ 2018ء میں دنیا بھر میں تقریباً 30لاکھ ڈرون فروخت ہوئے، جن میں سے10لاکھ ڈرون امریکی انتظامیہ برائے ہوا بازی کے پاس رجسٹرڈ ہوئے کیونکہ امریکا میں کسی بھی اسٹو ر پر فروخت ہونے والے ڈرون کو انتظامیہ رجسٹرکرتی ہے ۔

اب بات کرتے ہیں تعمیراتی صنعت کی، جس میں ڈرون کی وجہ سے کئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں کہ ڈرون ٹیکنالوجی کس طرح اس صنعت کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔

زمین کا سروے

اب روایتی طریقے سے زمین کا سروے کرنے کے بجائے اس کی جگہ ڈرون استعمال کیا جانے لگاہے ۔ ڈرون کا استعمال کرنے سے بہت سی محنت اور وقت بچتاہے جبکہ سروے کے نتاءج بھی درست ملتے ہیں ۔ ڈرون انسانی غلطیوں کو کم سے کم کرتاہے اور بلاوجہ کی معلومات حاصل کرنے کے چکر میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کم وقت میں سروے مکمل کردیتا

انفرا اسٹرکچر کی بہتری

ڈرونز میں کسی بھی ساءٹ پر کا م کرنے کی زبردست برداشت اور ذہانت ہوتی ہے ۔ یہ تمام ڈیٹا جمع کرنے اور پھر اس کا تجزیہ کرکے رپورٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہ پروجیکٹ کتنی تیزی سے مکمل ہو سکتاہے ۔ اس کیلئے بہرحال انسانی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم امکان یہی ہے کہ مستقبل میں بڑے بڑے پروجیکٹس میں انسانی عمل دخل کم سے کم اور ڈرونز کا زیادہ سے زیادہ ہوتا چلاجائے گا ۔ بلند وبالا عمارت بنانے میں یہ اس کے اسٹرکچر کے مطابق مارجنز کی معلومات دے گا، جس سے لاگت میں کمی آئے گی ۔ ڈرونز پر اعتماد کرکے آپ کسی بھی پروجیکٹ کو کم لاگت میں اور وقت پر مکمل کرنے کے قابل ہوں گے ۔

انتظامی اور رابطہ کاری امور

تعمیراتی ساءٹ کا رقبہ کافی بڑا ہوتا ہے، جہاں فوری پیغام رسانی یا اشیا کی فراہمی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی بڑی معاون ہوتی ہے ۔ کام کے مقامات پر رابطہ کاری کیلئے ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہاہے ۔ ڈرون میں لگے کیمرے کمیونیکیشن اور سرویلنس کی فوٹیج فراہم کرتے ہیں ۔ ڈرون ملازمین اور مزدوروں کے کام کی نگرانی بھی کرتے ہیں ، اس طرح سپروائزرز وغیرہ کی ضرورت بھی کم سے کم محسوس کی جاتی ہے ۔ آجکل کمیونیکیشن کا شعبہ اور مینجمنٹ، ڈرونز کی کارکردگی کو اس لئے بھی تسلیم کررہی ہے کہ ان سے انہیں حقیقی یعنی ریئل ٹائم ڈیٹا فوری طور پر حاصل ہوتاہے، بصورت دیگر تاخیر کی صورت میں نقصان ہونے کا احتمال ہوسکتا ہے ۔ ا س ٹیکنالوجی کو 24;223;7استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ انسان کیلئے طویل وقت کام کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔

مواصلات و معائنہ

تعمیراتی ساءٹ کے معائنے کیلئے ڈرونز کے استعمال کا مطلب یہی ہے کہ آپ یا آپ کے ملازمین بہت سارے خطرات سے محفوظ رہیں گے ۔ بہت سی ساءٹ میں خطرناک مقامات بھی ہوتے ہیں ، جہاں انسانوں کا جانا مشکل یا خطرے کا باعث ہوسکتاہے مگر ڈرونز وہاں پر جاکر با آسانی معائنہ کرسکتے ہیں ۔ اس طرح وقت اور مشینری کے اخراجات بھی بچتے ہیں اور انسانی جانیں بھی محفوظ رہتی ہیں ۔

نگرانی اور سیکورٹی

ڈرون ٹیکنالوجی سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی، چاہے وہ سیکورٹی ملازمین کی ہو، مکان کی یا پھر سامان کی ۔ ڈرون ٹیکنالوجی کفایتی بھی ہے اور کار گر بھی ۔ اس قسم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعمیراتی صنعت میں ڈرونز کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہوتا جارہا ہے ۔ ڈرونز چوبیس گھنٹے نگرانی کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ نامور کمپنیاں ان سے استفادہ حاصل کررہی ہیں ۔ ان کی وجہ سے سیکورٹی کامعیار بھی بلند ہوا ہے ۔ تاہم، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت نامہ مطلوب ہوتا ہے اور وہی ڈرونز کیمرے استعمال کیے جاسکتے ہیں ، جو خاص طور پر سیکورٹی اور سرویلنس کیلئے بنائے جاتے ہیں ۔