ویں صدی میں رہائش کا تصور بدل کر رہ گیا ہے ۔ اب رہنے کیلئے اپارٹمنٹ کو محض چار دیواری نہیں سمجھا جاتا، جہاں صرف تحفظ کا احساس ہو بلکہ اس سے بڑھ کر سہولت، آسانی، بلند معیارِ زندگی اور طمانیت درکار ہوتی ہے ۔ ان ہی وجوہات کے باعث ترقی یافتہ ملکوں میں اپارٹمنٹس میں اب وہ سہولتیں دی جارہی ہیں ، جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں تھا ۔ اس کی ایک مثال میامی( امریکہ) میں تعمیر کیا جانے والا 60منزلہ ’پورش ڈیزائن ٹاور‘ ہے، جس میں ایسے ایلیویٹرز لگائے گئے ہیں ، جس کے ذریعے وہاں کے رہائشی اپنی گاڑیوں کو اپنے فلور تک لے جاسکتے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق،2020ء کے دوران اگر ترقی یافتہ ممالک کی تعمیراتی صنعت میں پروان چڑھنے والے رجحانات کی بات کی جائے تو بلڈرز اپنی عمارتوں میں انسانی آسودگی کے پہلوءوں پر کام کرتے نظر آئیں گے ۔ ویسٹ ہالی ووڈ کےپراجیکٹس میں آءوٹ ڈور یوگا پلیٹ فارمز بنائے جارہے ہیں جبکہ مین ہٹن کے زیریں مشرق میں ایڈلٹ ٹری ہاءوس اور جنوبی فلوریڈا میں Tranquility گارڈنزتعمیر کئے گئے ہیں ۔ ’لوگوں کی توجہ اب اپنے معیارِ زندگی کو مزید بلند کرنے پر مرکوز ہے ۔ وہ اب ایسی چیزیں چاہتے ہیں جو ان کی مجموعی زندگی اور جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں ، جیسے جمنازیم کی سہولت وغیرہ ۔ لاس اینجلس میں 1030کنگز، نئے تعمیر ہونے والے بوتیک کا نام ہے ۔ اس منصوبے کی خاص بات اس میں شامل ایک آءوٹ ڈور یوگا ڈیک ہے ۔ اس کے آءوٹ ڈو رٹیرس سے ہالی ووڈ کی پہاڑیوں کا نظارہ کیا جاسکے گا ۔ طمانیت کے حصول کی طرف لوگوں کی بڑھتی توجہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بلڈرز اپنے پراجیکٹس میں دیگر حیران کن فیچرز جیسے پرائیویٹ HDتھیٹرز اور شیف کچن کے ساتھ کمیونٹی ڈائننگ رومز پر سمجھوتہ کریں گے ۔ ڈاءون ٹاءون لاس اینجلس میں نئے تعمیر ہونے والے Ten 50ٹاور میں ڈرون کے اُترنے کے لیے روف ٹاپ پیڈ تک کی سہولت دی گئی ہے ۔ جم لِنسلی امریکا کے معروف جی آئی ڈی ڈیویلپمنٹ گروپ کے صدر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ بلڈرز کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ دورِ جدید میں لوگ ایک شہری ماحول کے درمیان موجود ایک فلک بوس عمارت میں کس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور وہ کس طرح کی سہولیات کے متمنی ہیں ۔ جم لِنسلی کے مڈ ٹاءون مین ہٹن میں زیرِ تعمیر منصوبے کا نام ’واٹر لائن اسکوائر‘ ہے ۔ منصوبے میں 3ٹاور، ایک پبلک پارک اور زیرِ زمین ایک لاکھ مربع فٹ پر کمیونٹی سینٹر موجود ہے ۔ منصوبے میں مجموعی طور پر ایک ہزار اپارٹمنٹس ہیں ۔ ان اپارٹمنٹس کو ہر طرح کا ذوق رکھنے والے افراد کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس میں Creative Suites بھی تعمیر کیے گئے ہیں ، جو ’اِ ن ڈور‘ باغبانی کرنے، میوزک ریکارڈنگ، ویڈیوز بنانے اور آرٹ تخلیق کرنے والوں کے لیے ہیں ۔ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے Sporty Suites تعمیر کیے گئے ہیں جن میں اِن ڈور فٹ بال فیلڈ، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، 30فٹ راک کلائمبنگ وال اور ایک اسکیٹ
بورڈ ہاف پاءپ بنایا گیا ہے ۔ جم لِنسلی کہتے ہے کہ ان کاپراجیکٹ اتنا بڑا ہے کہ یہاں کئی اسپورٹس لیگ بنائی جاسکتی ہیں ۔ ہر ہفتے یہاں فٹ بال سے لے کر باسکٹ بال کورٹ تک کئی گیمز منعقد ہوسکتی ہیں ۔ اس منصوبے کا آئیڈیا ایک بڑے شہر کے اندرمِنی سٹی تعمیر کرنے کا ہے ،بلاشبہ نیویارک ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور فطری خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں ۔ تاہم جو لوگ گھروں کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں ، یہاں ان کیلئے ہر سہولت گھر کے اندر ہی فراہم کردی گئی ہے ۔ عمارتوں میں اکثر کمیونٹی اور پرسنل کیئر سہولیات بیسمنٹ فلور پر دی جاتی ہیں ، تاہم نئی آنے والی لگژری عمارتوں میں ان سہولیات کو اوپر کے فلورز اور کچھ کیسز میں انھیں پینٹ ہا ءوس فلورز پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ لیجنڈری کار سازامریکی کمپنی ایسٹن مارٹن، ڈاءون ٹا ءون میامی میں Aston Martin Residence تعمیر کررہی ہے،یہ منصوبہ 2022ء میں مکمل ہوگا ۔ اس منصوبے میں کمیونٹی اور پرسنل کیئر کی تمام تر سہولیات عمارت کے آخری 2فلورز،52اور 53پر دی جائیں گی، جنھیں وہ Sky Amenitiesکا نام دیتے ہیں ۔ کارساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیوں کی طرح اس تعمیراتی منصوبے میں بھی ایسٹن مارٹن DNA کو محسوس کیا جاسکے گا ۔