2جنوری کو ہفت روزہ کلفٹن ٹائمز کی 24ویں سالگرہ منائی گئی ۔ گزشتہ 23سال کے سفر میں کلفٹن ٹائمز نے ریئل اسٹیٹ بزنس کی امیج بلڈنگ کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں ۔ اسے ریئل اسٹیٹ پر پاکستان کے سب سے پہلے میگزین کا اعزاز حاصل ہے اور اس وقت یہ پراپرٹی بزنس پر ملک کا مستند ترین جدیدہ بھی ہے ۔ ہفت روزہ کلفٹن ٹائمز کے بانی اور ریئل اسٹیٹ کی دنیا کے معتبر نام زاہد اقبال صاحب کا یہ کمال ہے کہ وہ جدید دنیا کے تقاضوں اور رجحانات سے خود کو ہمیشہ باخبر رکھتے ہیں اورپھر خود کو اوراپنے ادارے کو اس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کلفٹن ٹائمز کو ہمیشہ جدید دور کے تضاضوں سے ہم آہنگ رکھا اور اس میں ہمیشہ نئے نئے ٹرینڈ متعارف کرائے ۔ اس وقت مارکیٹ میں ریئل اسٹیٹ کے موضوع پرجتنے بھی میگزین ہیں وہ کلفٹن ٹائمز کے متعارف کرائے گئے ٹرینڈز خاص کر کلاسیفاءڈ اشتہارات کے طرز کو کاپی کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود کلفٹن ٹائمز کی انفرادیت اورمقبولیت اپنی جگہ برقرار ہے ۔ اگر یہ کہاجائے توغلط نہیں ہوگا کہ اس وقت ڈیفنس اور کلفٹن سے ریئل اسٹیٹ پر جتنے میگزین نکلتے ہیں ان میں کلفٹن ٹائمز ہی وہ واحد جریدہ ہے جو صحافتی نقطہ نظر سے ایک مکمل میگزین ہے، باقی جتنے بھی میگزین ہیں ان کو اگر اشتہار نامے کہاجائے تو زیادہ بہتر ہوگا، کیوں کہ ان میں اول تا آخر صرف اشتہار ات ہی ہوتے ہیں ، بعض مرتبہ اگر ان میں کوئی مضمون وغیرہ لگ بھی جائے تو وہ ریئل اسٹیٹ کے موضوع پر نہیں ہوتا بلکہ کسی اور موضوع پر ہوتا ہے اور کہیں سے کاپی شدہ ہوتا ہے ۔ کلفٹن ٹائمز ہی وہ واحد میگزین ہے جس میں رئیل اسٹیٹ سے متعلق تازہ ترین خبریں ، تجزیئے اور مضامین شامل ہوتے ہیں ۔ ہم رئیل اسٹیٹ کی نمائندہ تنظیموں ، اداروں اوران سے وابستہ شخصیات کے بیانات اورانٹرویوز بھی شاءع کرتے ہیں جبکہ رئیل اسٹیٹ برادری کی سماجی تقریبات کی کوریج بھی کرتے ہیں ۔ ہم ڈی ایچ اے، سی بی سی، آباد، ایس بی سی اے اور ریئل اسٹیٹ سے متعلقہ دیگر اداروں کی سرگرمیوں اوران کی پالیسوں سے بھی اپنے قارئین کو باخبر رکھتے ہیں ۔ صحافت کی دنیا میں اس وقت صرف کلفٹن ٹائمز ہی ریئل اسٹیٹ بزنس اور اس سے منسلک اداروں اورافراد کی ایک موثر آواز ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل کو اپنے اداریوں اورکالموں کے ذریعے اجاگر کیا ہے اور ان کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے ۔ ہ میں خوشی ہے کہ ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ حلقے کلفٹن ٹائمز کے اس کردار کے معترف ہیں اورانہوں نے ہمیشہ کلفٹن ٹائمز کو ابھی آواز سمجھ کر اس کاساتھ دیا ہے ۔ کلفٹن ٹائمز یہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ آئندہ بھی ریئل اسٹیٹ بزنس کی امیج بلڈنگ کیلئے اپنا کردار موثر طورپر اداکرتارہے گا ۔ ہم قارئین سے بھی یہ امید کرتے ہیں کہ وہ کلفٹن ٹائمز کے بازو بنیں گے اور اپنے اشتہارات ترجیحی بنیادوں پر کلفٹن ٹائمز کو دینگے کیوں کہ کلفٹن ٹائمز آپ ہی کی آواز ہے ، یہ جنتا مضبوط اور توانا ہوگا آپ کی آواز بھی اتنی ہی بلند اورموثر ہوگی ۔