انسانی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے، یا یوں کہئے کہ ہر انسان ہر دم اس کوشش وجستجو میں رہتا ہے کہ اس کا معیار زندگی بلند سے بلند تر ہوجائے ۔ اسی فطرت اوراسی خواہش کا نتیجہ ہے کہ ہر شخص اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے ۔ یقینا آپ بھی چاہتے ہوں گے کہ آپ کی آمدنی میں اضافہ ہو ۔ یہ کالم ہر اس شخص کیلئے ہے جو اپنی موجودہ آمدنی میں اضافہ چاہتا ہے یا پھر ایک ایسے شعبے میں کیریئر بنانے کا خواہش مند ہے جہاں زیادہ سے زیادہ آمدنی کی کوئی حد نہیں ۔ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم ریئل اسٹیٹ بزنس اوراس سے منسلک یا اس کے معاون شعبوں کی بات کررہے ہیں ۔ وہ تمام خواتین وحضرات جو تعلیم یافتہ ہیں اورکسی بھی پیشے سے تعلق رکھتے ہیں ، مثلاً بینکنگ، انشورنس کمپنی ودیگر مالیاتی اداروں ، طب، تعلیم، صحافت، وکالت، آئی ٹی، انجینئرنگ غرض کسی بھی شعبے سے ان کا تعلق ہو،ان کیلئے اپنی آمدنی میں اضافے کا بہترین اور آسا ن ترین راستہ ریئل اسٹیٹ کاکام سیکھنا ہے ۔ ہم نے جن شعبوں کا ذکر کیا ان سے تعلق رکھنے والے اور ان جیسے درجنوں دیگر شعبوں سے منسلک افراد بنیادی طورپر 60سے 80فیصد تک ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے کیلئے بالکل موزوں اور تیار ہوتے ہیں ، یعنی ان لوگوں کا ایک حلقہ احباب ہوتاہے، معاشرے میں کم سہی لیکن پہچان ضرور ہوتی ہے اور یہ لوگ کسی حد تک پبلک ڈیلنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اوریہی وہ چیزیں ہیں جو آپ کو ریئل اسٹیٹ بزنس میں کامیاب بلکہ کامیاب ترین بناتی ہیں ، تاہم کمی صرف ایک چیز کی ہوتی ہے اور وہ ہے ریئل اسٹیٹ بزنس کی بنیادی تعلیم اور معلومات کی ۔ گھبرایئے نہیں یہ کمی دور کرنا اب مشکل نہیں ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ (NIREM) کاقیام عمل میں آچکا ہے اور یہاں داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ یہاں سے ریئل اسٹیٹ بزنس کا ابتدائی کورس کرکے آپ ریئل اسٹیٹ بزنس سے منسلک ہوسکتے ہیں یاسکتی ہیں ۔ یہ کورس دو ماہ پر مشتمل ہے، ہر ہفتے دو، دو گھنٹے پرمشتمل صرف دوکلاسز ہوں گی ، یعنی مہینے میں 8 اور دوماہ میں ٹوٹل 16کلاسز ۔ لیکن یہ 32گھنٹے آپ کی زندگی بدل کر رکھ سکتے ہیں ، یہ آپ کی ایک خوشحال اور آسودہ زندگی کا پیش خیمہ ثابت ہوں سکتے ہیں ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ریئل اسٹیٹ بزنس سے منسلک ہونے کیلئے آپ کو اپنی موجودہ ملازمت یا بزنس چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ پارٹ ٹائم بھی یہ شروع کرسکتے ہیں ، ہاں جب آپ ریئل اسٹیٹ بزنس سے کئی گنا زیادہ پیسے کمانے لگیں گے توپھر ہ میں آپ کو یہ بتانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کہ اب فل ٹائم یہ کام شروع کردیں ۔ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو ریئل اسٹیٹ بزنس میں آنا چاہتے ہیں لیکن ان کو اس کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں ہوتیں ۔ مثلاً مارکیٹ نالج، پلاٹ کی بائنگ یا سیلنگ، ڈاکومنٹیشن اور ان جیسی کئی دیگر معلومات ۔ بنیادی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اس بزنس میں کامیاب نہیں ہوپاتے ۔ نیرم میں نہ صرف یہ تمام بنیادی باتیں آپ کو سکھائی جائیں گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سیلنگ اورمارکیٹنگ اسکلز بھی سکھائی جائیں گی ۔ جدید معاشیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سیلنگ اور مارکیٹنگ اسکلز سیکھ لیں اس نے بزنس کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ۔ اس وجہ سے نیرم کا یہ کورس ریئل اسٹیٹ بزنس کیلئے تو خاص کراہم ہے ہی لیکن عمومی طورپر بھی اس کی بڑی اہمیت ہے ۔
ملازمت پیشہ خواتین اورحضرات کے علاوہ وہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جو ایک اچھے کیریئر کی تلاش میں ہیں ،ان کیلئے بھی نیرم کا یہ کورس بہت فائدہ مند ہے، خاص کر تعلیمی ڈگریاں لینے کے بعد ملازمت کی تلاش میں سرگرداں نوجوان لڑکے اورلڑکیاں نیرم سے کورس کرکے ریئل اسٹیٹ بزنس یا اس کے الائیڈ شعبوں میں شاندار کریئر بناسکتے ہیں ۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی خوبی یہ ہے کہ اس میں کریئر بنانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، نہ صرف ملک میں بلکہ عرب امارات،برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک، امریکہ ، آسٹریلیا اور کئی اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ مواقع موجود ہیں اورپاکستانی نوجوان خود کو ریئل اسٹیٹ بزنس کی بنیادی اسکلز سے لیس کرکے ان ممالک کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں شاندار کریئر بناسکتے ہیں ۔ یہاں یہ بتانا غیر ضروری نہیں ہوگاکہ نیرم ڈیفنس اورکلفٹن کا پہلا باضابطہ ریئل اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ ہے،یہ پاکستان اسکلز ڈویلپمنٹ کونسل سے الحاق شدہ ہے ، یہاں سے کورس مکمل کرنے والوں کو پاکستان اسکلز ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی بہت کارآمد ہوگا ۔
جو لوگ پہلے سے ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ ہیں ، ان کیلئے بھی نیرم کاکورس بے حد مفید ثابت ہوگا ۔ اس وقت ریئل اسٹیٹ بزنس میں جدید مارکیٹنگ کا عمل دخل بہت بڑھ گیا ہے اور اس میں مزید اضافہ بھی ہورہا ہے، نیرم کے کورس میں جدید مارکیٹنگ اور اس کیلئے جو ٹولز استعمال ہوتے ہیں ان کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی ۔ جو لوگ ریئل اسٹیٹ ایجنسیاں چلارہے ہیں اور ان کے پاس کئی کئی لوگ کام کرتے ہیں ، وہ نیرم کا کورس کرنے کے بعد اس قابل ہوں گے کہ نہ صرف بہتر طورپر اورکم وقت میں اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو ٹریننگ دے سکیں بلکہ اپنی ٹیم سے کام بھی انتہائی منظم طریقے سے اور بہتر طورپر لے سکیں ۔
آخر میں خواتین کو یہ پیغام ہے کہ اس وقت ریئل اسٹیٹ بزنس میں آپ کیلئے جو مواقع ہیں شاید ہی پاکستان میں کسی اور شعبے میں اتنے مواقع موجود ہوں ، اس وقت دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں خواتین کی تعداد 63فیصد سے زیادہ ہے لیکن پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے، یعنی خواتین کیلئے یہاں مسابقت کی کوئی فضا نہیں بلکہ ایک کھلا میدان ہے، جو بھی خاتون یہاں قدم رکھے گی وہ بہت کم وقت میں بہت آگے جائے گی،البتہ اس کیلئے شرط صرف یہ ہے کہ آپ کو ریئل اسٹیٹ بزنس کی بنیادی معلومات ہوں ، اس مقصد کیلئے آپ نیرم سے رابطہ کرسکتی ہیں ۔ دنیا میں ریئل اسٹیٹ بزنس میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کو گھر یامکان کی خوبیوں یا خامیوں کے بارے میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں اور وہ اس حوالے سے زیادہ باریک بین ہوتی ہیں ، اس لئے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیاجاتا ہے ۔ نیرم میں داخلے جاری ہیں ، داخلہ لینے یا مزید معلومات کیلئے مجھ سے اس نمبرپر رابطہ کریں ۔
0300-9221713
نوٹ:جو سینئر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس یا کنسلٹنٹس چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی اس فیلڈ میں شاندار کریئر بنائیں لیکن اپنی مصروفیت کی وجہ سے وہ بچوں کو ریئل اسٹیٹ بزنس کی مناسب تربیت دینے سے قاصر ہیں ،ان کیلئے نیرم ایک بہترین متبادل ہے