Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

بحریہ ٹاءون بحران سے پوری ملکی معیشت کو نقصان کاخدشہ ہے


Bahria Town crisis threatens to damage entire country economy
  • NEWS & REVIEWS    |    11 February 2020

ملک ریاض نے اپنی ایک ساکھ بنائی تھی، لیکن نئی پالیسیوں سے عوام کے اعتماد کو بے تحاشہ نقصان پہنچ رہاہے حالیہ بحران ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، بحریہ ٹاءون سے منسلک ہر شخص اس سے پریشان ہے، ملک ریاض نوٹس لیں اوورسیز پاکستانیوں کے خوابوں ، آرزءوں اورتمناءوں کے ملیامیٹ ہونے کا خطرہ ہے، ایسانہیں ہونا چاہئے ایکشن نہ لیا گیا توبحریہ ٹاءون سے انوسٹرز نکل جائینگے ، واپس لانا مشکل ہوگا، دبئی کی مثال ہمارے سامنے ہے امید ہے محترم ملک ریاض صاحب صورتحال کافوری نوٹس لیں گے اور مسئلے کا کوئی قابل قبول حل نکالیں گے

کراچی( تجزیہ: زاہد اقبال)بحریہ ٹاءون کراچی میں ہر روز نئے نئے مسئلے پیدا ہورہے ہیں ، نئی نئی خبریں آرہی ہیں جن میں کچھ سچ ہوتی ہیں اور کچھ محض افواہ ، یہ سب کچھ افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہوناچاہئے، بحریہ ٹاءون نے برسوں کی محنت کے بعد اپنی ایک ساکھ بنائی تھی، لیکن اس کی نئی پالیسیوں سے اس ساکھ اورعوام کے اعتماد کو بے تحاشہ نقصان پہنچ رہا ہے ۔ بحریہ ٹاءون کی انتظامیہ میں شامل جو بھی لوگ یہ پالیسیاں بنارہے ہیں وہ دوراندیش نہیں ، وہ ملک ریاض کو فائدہ کے بجائے نقصان پہنچارہے ہیں ۔ حالیہ بحران ایک بڑا اورسنجیدہ مسئلہ ہے، بحریہ ٹاءون سے منسلک ہر شخص اس سے پریشان ہے، خاص کر وہ لاکھوں اوورسیز پاکستانی جنہوں نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے بحریہ ٹاءون میں انوسٹمنٹ کی ہے اوراپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سنہرے خواب دیکھے ہیں ، وہ اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں ، اورکیوں نہ ہو ں کہ ان کے خوابوں ، آرزءوں اورتمناءوں کے ملیامیٹ ہونے کا خطرہ ہے ۔ بحریہ ٹاءون کی انتظامیہ ان لوگوں پر رحم کرے جنہوں نے ان پر اندھا اعتماد کیا ۔ نئی پالیسی سے بحریہ ٹاءون کراچی پر عوام کے اعتماد کوشدید نقصان پہنچا ہے، بحریہ ٹاءون کو اپنے انوسٹرز کے اعتماد کو نقصان پہنچنے کا نوٹس لینا چاہئے اور اس اعتماد کوپھر سے بحال کرنا چاہئے ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ بحریہ ٹاءون کراچی فوری طورپر تمام نئے واجبات واپس لینے کا اعلان کرے ۔ اگر اس حوالے سے فوری ایکشن نہ لیا گیا توبحریہ ٹاءون سے انوسٹرز نکل جائیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ ایک دفعہ انوسٹرز نکل جائیں توپھر ان کے اعتماد کوبحال کرنا اور ان کو واپس لانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے دبئی کی مثال ہمارے سامنے ہیں ، اتنی بڑی مارکیٹ ہے لیکن انوسٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کی وجہ سے کئی سال سے مندی ہے ، کئی برس ہوگئے لیکن انوسٹرز ابھی بھی دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کا رخ نہیں کررہے ہیں ۔ پاکستان میں توحکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ اوپر سے بحران ٹاءون کے مسئلے نے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے ۔ بحریہ ٹاءون سے اگر انوسٹرز نکل گئے خاص کر اوورسیز پاکستانی تو یہ صرف بحریہ ٹاءون اورریئل اسٹیٹ سیکٹر کانقصان نہیں ہوگا بلکہ پاکستان کی پوری معیشت اس سے شدید متاثر ہوگی ۔ امید ہے محترم ملک ریاض صاحب اس صورتحال کافوری نوٹس لیں گے اور مسئلے کا کوئی قابل قبول حل نکالیں گے ۔